﴾بدھ کے دن کی دعا﴿

      PDF
بدھ کے دن امام علی علیہ السلام کی مناجات بدھ کی دن بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی دعا صحیفہ علویہ سے
آن لائن سنیں ڈاؤن لوڈ کریں | Mp3 حضرت امام کاظم ، حضرت امام رضا ، حضرت امام تقی ،حضرت امام نقی علیہم السلام کی زیارت
خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

حمد اس خد اکے لیے ہے جس نے رات کو پر دے اور نیند کو آرام کا ذریعہ بنا یا او ر دن کو کا م کا ج کے لیے قرار دیا تیرے لیے

حمد ہے کہ تو نے مجھے میری خوابگاہ سے زندہ اٹھایا اور اگر تو چاہتا تو اس نیند کو دائمی بنا دیتا۔ تیری ایسی حمد جو ہمیشہ رہے کبھی ختم

نہ ہو کہ جسکی تعداد کو مخلوق شمار نہ کر سکے۔ اے معبود تیرے ہی لیے حمد ہے کہ تو نے پیدا کیا تو درست پیدا کیا اور قضاء

و قدر بنائی تو موت دیتا اور زندگی بخشتا ہے بیمار کرتا ہے شفا دیتا ہے تو بچاتا ہے اور آزماتا ہے اور عرش پر تیری حکومتاور ملک تیرے قبضہ قدرت میں ہے

 میں تجھے ایسے شخص کی طرح پکارتا ہوں جس کا وسیلہ کمزور ہو،چارئہ کار منقطع ہو گیا ہو، موت قریب آگئی ہو اور وہ دنیا کی آرزو میں

 گرفتار ہو اور تیری رحمت کا بہت زیادہ محتاج ہو،اسکی کوتاہیوں کے باعث اسکی حسرتیں بڑھ چکی ہوں اور اسکی لغزشیں اور ٹھوکریں بہت زیادہ ہوں اور تیرے

حضور سچی توبہ کر رہا ہوں پس تو نبیوں کے خاتم محمدمصطفی پر رحمت فرما اور انکے پاک وپاکیزہ اہل بیت(ع) پر بھی رحمت فرمااور مجھے محمد وآل محمد کی

شفاعت وحمایت نصیب فرمااور مجھے انکے قرب سے محروم نہ فرما۔ بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ اے معبود!اس بدھ کے دن

 میری چار حاجتیں پوری فرما کہ میری قوت اپنی اطاعت میں لگا دے ،میری خوشی اپنی عبادت میں قرار دے اور میری توجہ اپنے ثواب کیطرف کر دے

 اور جس چیز سے مجھ پر تیرا سخت عذاب آتا ہو مجھے اس سے دور فرما کہ بیشک تو جس پر چاہے لطف فرماتا ہے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی جَعَلَ اللَّیْلَ لِباساً، وَالنَّوْمَ سُباتاً، وَجَعَلَ النَّہارَ نُشُوراً، لَکَ الْحَمْدُ أَنْ

بَعَثْتَنِی مِنْ مَرْقَدِی وَلَوْ شِئْتَ جَعَلْتَہُ سَرْمَداً، حَمْداً دائِماً لاَ یَنْقِطعُ أَبَداً، وَلاَ یُحْصِی لَہُ

الْخَلائِقُ عَدَداً، اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْ خَلَقْتَ فَسَوَّیْتَ، وَقَدَّرْتَ وَقَضَیْتَ، وَأَمَتَّ وَأَحْیَیْتَ،

وَأَمْرَضْتَ وَشَفَیْتَ، وَعافَیْتَ وَأَبْلَیْتَ، وَعَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیْتَ، وَعَلَی الْمُلْکِ احْتَوَیْتَ،

أَدْعُوکَ دُعَاءَ مَنْ ضَعُفَتْ وَسِیلَتُہُ، وَانْقَطَعَتْ حِیلَتُہُ، وَاقْتَرَبَ أَجَلُہُ، وَتَدَانٰی فِی الدُّنْیَا أَمَلُہُ،

واشْتَدَّتْ إِلَی رَحْمَتِکَ فاقَتُہُ،وَعَظُمَتْ لِتَفْرِیطِہِ حَسْرَتُہُ وَکَثُرَتْ زَلَّتُہُ وَعَثْرَتُہُ وَخَلُصَتْ

لِوَجْھِکَ تَوْبَتُہُ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ وَعَلَی أَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ وَارْزُقْنِی 

شَفاعَةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَلَاتَحْرِمْنِی صُحْبَتَہُ إِنَّکَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ اَللّٰھُمَّ

اقْضِ لِی فِی الْاَرْبَعاءِ أَرْبَعاً اجْعَلْ قُوَّتِی فِی طَاعَتِکَ وَنَشَاطِی فِی عِبَادَتِک وَرَغْبَتِی فِی

ثَوَابِکَ وَزُھْدِی فِیَما یُوجِبُ لِی أَلِیمَ عِقَابِکَ إِنَّکَ لَطِیفٌ لِمَا تَشَاءُ۔

Prayer for Wednesday evening
The prayer for this eve is two rakats. In every rakat after Surah Hamd recite Ayatul Kursi, Surah Qadr and Surah Nasr once each and Surah Tawheed thrice. The Almighty Allah forgives all the sins of the person who recites this prayer.

Prayer for Wednesday 1
The prayer for this day is two rakats. In every rakat after Surah Hamd recite Surah Zilzaal once and Surah Tawheed thrice. For one who recites this prayer the Almighty removes the darkness from his grave till Qiyamat.


Prayer for Wednesday 2
It is narrated from the Messenger of Allah (s.a.w.a.) that one who recites four rakats prayer on Wednesday and in each rakat after Surah Hamd recites Surah Tawheed and Surah Qadr once the Almighty would accept his repentance, forgive all his sins and marry him to the houries of Paradise.

 
تعقیب نماز عشاء تعقیب نمازِ مغرب تعقیب نماز عصر تعقیب نماز ظہر تعقیب نمازصبح تعقیبات مشترکہ

روزانہ کی دعاء و زیارات

دعائے روز  شنبہ  - ہفتہ - سنیچر دعائے روز آدینہ  - جمعہ دعائے روز  پنجشنبہ - جمعرات

دعائے رو ز  چہار شنبہ - بدھ

دعائے روز  سہ شنبہ -منگل

دعا ئے روز  دو شنبہ-   سوموا ر

دعا ئے روز  یک شنبہ- اتو ار

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں