|
|
منگل کے دن کی دعا
امام زین العابدین و امام محمد باقر و امام جعفرصادق علیہم السلام کی زیارت
منگل کے دن بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی
دعا|منگل
کے دن امام علی علیہ السلام کی مناجات
امام زین العابدین علیہ السلام کی دعا
ڈاؤن لوڈ |آن لائن سنیں| Mp3
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ
الله کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ حَقُّہُ کَمَا یَسْتَحِقُّہُ حَمْداً کَثِیراً، وَأَعُوذُ بِہِ مِنْ شَرِّ نَفْسِی إِنَّ النَّفْسَ
حمد خدا کے لیے ہے اور حمد اسی کا حق ہے جیسا کہ حمد کثیر اسی کے شا یا ں شان ہے اور میں اپنے نفس کے شر سے اس کی پنا ہ چا ہتا ہوں
لاَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلاَّ مَا رَحِمَ رَبِّی، وَأَعُوذُ بِہِ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ الَّذِی یَزِیدُنِی ذَ نْباً إِلَی ذَ نْبِی،
بے شک نفس برا ئی پر اکسا نے والا ہے مگر یہ کہ میرا رب رحم کردے اور اسی کی پنا ہ لیتا ہوں شیطان کے شر سے
وَأَحْتَرِزُ بِہِ مِنْ کُلِّ جَبَّارٍ فَاجِرٍ، وَسُلْطَانٍ جَائِرٍ، وَعَدُوٍّ قَاھِرٍ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی مِنْ جُنْدِکَ فَإِنَّ
جو میر ے لیے ایک گناہ پر دوسرے کا اضافہ کرتا رہتا ہے میں ہر جابر بدکار اور ظالم حکمران اور قو ی دشمن کے مقابل خدا سے
جُنْدَکَ ھُمُ الْغَالِبُونَ وَاجْعَلْنِی مِنْ حِزْبِکَ فَإِنَّ حِزْبَکَ ھُمُ الْمُفْلِحُونَ، وَاجْعَلْنِی مِنْ
تحفظ چاہتا ہوں۔اے معبود مجھے اپنے لشکر میں قرار دے کیونکہ تیرا لشکر ہی غالب رہنے والا ہے اور مجھے اپنے گر وہ میں قرا ردے
أَولِیَائِکَ فَإِنَّ أَوْ لِیائَکَ لاَ خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلاَ ھُمْ یَحْزَنُونَ، اَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ لِی دِینِی فَإِنَّہُ عِصْمَةُ
کیو نکہ تیرا ہی گر وہ کامیاب ہونے والاہے اور مجھے اپنے دوستوں میں شامل فرما کہ تیرے دوستوں کو کچھ بھی خوف اور حزن و رنج نہ ہو گا ۔اے معبود میرے
أَمْرِی، وَأَصْلِحْ لِی آخِرَتِی فَإِنَّہا دَارُ مَقَرِّی، وَ إِلَیْھَا مِنْ مُجا وَ رَةِ اللِّئَامِ مَفَرِّی، وَاجْعَلِ
دین میں بہتری فرما دے کیونکہ یہ میری ذات کا نگہبان ہے اور میری آخرت کو سنوار دے کہ وہ میرا پکا ٹھکانہ ہے اور وہ پست لوگوں سے فرار کر جانے کی
الْحَیَاةَ زِیادَةً لِی فِی کُلِّ خَیْرٍ، و َالْوَ فَاةَ رَاحَةً لِی مِنْ کُلِّ شَرٍّ، اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خاتَمِ
جگہ ہے اور میری زندگی میں ہر خیر ونیکی کو بڑھا دے اور میری موت کو ہر برائی سے بچ جانے کا زریعہ بنا ۔اے معبود محمد پر رحمت فرما جو نبیوں کے خاتم ہیں
النَّبِیِّینَ،وَتَمَامِ عِدَّةِ الْمُرْسَلِینَ، وَعَلَی آلِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ، وَأَصْحَابِہِ الْمُنْتَجَبِینَ،وَھَبْ
اور جن پر آکر رسولوں کی تعداد پوری ہوئی اور ان کی پاک و پاکیز ہ آل پر اور ان کے صاحب عزت اصحاب پر رحمت فرما اور منگل کے دن
لِی فِی الثُّلاثَاءِ ثَلاَثاً لاَتَدَعْ لِی ذنْباً إِلاَّ غَفَرْتَہُ وَلاَ غَمّاً إِلاّ أَذْھَبْتَہُ، وَلاَ عَدُوّاً إِلاَّ دَفَعْتَہُ، بِبِسْمِ
مجھے تین چیزیں عطا فرما میرا ہر گناہ بخش دے اور میرا ہر رنج دور کر دے اور میرے ہر دشمن کو مجھ سیدور ہٹادے خدا کے نام کے واسطے سے کہ جو
اللهِ خَیْرِ الاَسْمَاءِ، بِسْمِ اللهِ رَبِّ الْاَرْضِ وَالسَّماءِ، أَسْتَدْفِعُ کُلَّ مَکْرُوہٍ أَوَّلُہُ سَخَطُہُ،
بہترین نام ہے اسکے نام سے جو زمین و آسما ن کو زندہ رکھنے والا ہے میں اپنے آپ سے ہر مکروہ کا خاتمہ چاہتا ہوں جسکا آغاز خدا کا غضب ہے اور ہر محبوب
وَأَسْتَجْلِبُ کُلَّ مَحْبُوبٍ أَوَّلُہُ رِضَاہُ، فَاخْتِمْ لِی مِنْکَ بِالْغُفْرانِ یَا وَ لِیَّ الْاِحْسَانِ ۔
چیز کو چاہتا ہوں کہ جسکاآغاز رضائے الہی ہے ۔پس اے احسان کے مالک میرا خاتمہ اپنی طرف سے بخشش کے ساتھ فرما ۔
|
